عمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا۔۔۔ عمراکمل کی 3سال کی سزا کو ڈيڑھ سال کرديا گيا۔

جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھرنے عمر اکمل اپیل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ کرکٹرعمراکمل خود فیصلہ سنائے جانے کےوقت نیشنل ہائی پرفارمنس سينٹر میں موجود تھے۔

عمراکمل نے 3سال کی سزا کيخلاف اپيل دائر کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری پينل نے عمراکمل کو3سال کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کے آغاز سے پہلے دو مختلف واقعات میں عمر اکمل نے مشکوک لوگوں سے ملاقات کی تھی تاہم اس بارے میں ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

معلومات چھپانے پر پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے ایک روز قبل 20 فروری کو انہیں فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ سپر لیگ کے بعد پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 3 سال پابندی کی سزا سنائی تھی ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *