کشمیری دنیا میں تنہا نہیں، نائب صدارتی امیدوار کملاہیرس نے کشمیر کاز کی حمایت کر دی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے پر ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کر دی۔ کملا ہیرس کے بطور امیدوار نامزدگی کے بعد انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ہیں۔

کملا ہیرس کے مطابق انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور اگر کبھی صورتحال ایسی ہو کہ مداخلت کرنا ناگزیر ہو جائے تو معاملے میں امریکا کو مداخلت بھی کرنی چاہیے۔

دوسری جانب بھارتی ڈیفنس ریسرچ ونگ نے کہا ہے کہ کملا کے کشمیر پر خیالات بہت سخت ہیں، انہیں محتاط رہنا چاہیے۔

یاد رہے کہ کملا ہیرس گزشتہ سال مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید ناقد رہی ہیں، اور اس حوالے سے کافی سخت موقف رکھتی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *