تحریک انصاف سے حکومت نہیں چل رہی تو نظام ہمارے حوالے کر دے: مراد علی شاہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت چلانا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں۔ اگر پی ٹی آئی سے حکومت نے چل رہی تو حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کے حوالے کر دی جائے ہم انہیں حکومت چلا کر دکھاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے ڈھائی سال سے اس ملک پر ایک نقلی وزیراعظم کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے حکومت نے چلتی تو ہمیں دے دیں ہم حکومت چلا کر دکھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ کے حوالے سے ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، ہم کسی طرح بھی آئین کی پامالی نہیں ہونے دیں گے۔پی ڈی ایم کے قیام سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار لگتی ہے پی ڈی ایم کے قیام کا نتیجہ اسے اسی سال ملے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ ملک میں گندم کی قلت ہو یا آٹا مہنگا ہوجائے تو الزام سندھ حکومت پر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں ملک بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت موجود ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *