عمران خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی: مریم نواز

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر طنزو تشنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتیں۔ وہ گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔

مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں شیر آئے گا، انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو کبھی حکومت نہیں سمجھا، یہ جعلی حکومت ہے جس کے نصیب میں عوام کی عزت کرنا لکھا ہی نہیں۔

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا نام لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، اس کا نام بھی لینا پسند نہیں کرتی، لیکن مجبورا عوام کے مجرم عمران خان کا نام لینا پڑتا ہے، وہ چھوٹا آدمی ہے لیکن جب علاج مقصود ہو توبیماری کا نام لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا لڑائی تم سے نہیں ہے تمہیں لانے والوں سے ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *