تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔انالله وانا اليه راجعون۔ خادم حسین رضوی کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی روز سے بیمار تھے اور آج جمعرات کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ٹی ایل پی کے مرکزی سینیئر رہنما پیر اعجاز اشرفی نے مولانا خادم رضوی کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمونیہ کی وجہ سے بیمار تھے اور طبیعت کی خرابی کے باوجود گذشتہ دنوں ناموس رسالت ریلی میں شریک ہوئے۔

علامك خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے۔ وہ 22 جون 1966ء کو ’نکہ توت‘ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ خادم حسین ٹریفک کے ایک حادثے میں معذور ہو گئے تھے۔

source: dailynewslounge.com

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *