علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ، مینار پاکستان کھچا کھچ بھر گیا

لامور (ویب ڈیسک ) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گی ہیں۔ مینار پاکستان میں عوام کا جم غفیر اکٹھا ہو چکا ہے۔

تفصيلات کے مطابق خادم حسین رضوی کی میت کو ایمبولینس میں مسجد رحمت اللعالمین سے گریٹر اقبال پارک لایا جارہا ہے۔ نماز جنازہ کے لیے آنے والوں کو تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت  دی گئی۔ گراؤنڈ سے مسلسل لبیک یارسول اللہ کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

خادم رضوی کی میت کو ایک جلوس کی شکل میں مینار پاکستان لایا گیا۔ جلوس کے راستے میں راستے میں جگہ جگہ کھڑے افراد نے علامہ خادم حسین رضوی کی میت والے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ملتان روڈ پر زیادہ تر مارکیٹیں اور دکانیں بند رکھی گئیں اور  میت والا قافلہ گزرنے کے بعد روڈ پر ٹریفک بحال ہوئی اور مارکیٹیں کھولی گئیں۔

یاد رہے کہ علامہ خادم رضوی جمعرات کی شب بیماری کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

source: dailynewslounge.com

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *