افغانستان: قرآن خوانی محفل میں دھماکہ، 15 افراد شہید

ویب ڈیسک : افغانستان میں قرآن خوانی کے محفل کے دوران ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ افغان صوبے غزنی کے علاقے آغوجان میں نماز جمعہ کے بعد ایک گھر میں ہوا۔

 ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ وسطی صوبہ غزنی کے ایک ضلع میں دھماکا رکشے میں نصب بم پھٹنے سے ہوا ہے۔دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قرآن کی محفل میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ افغان طالبان اس صوبہ غزنی میں متحرک ہیں اور بہت سے علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *